لاہور: پاکستان مسلم لیگ ( ن ) نے پنجاب میں حکومت سازی کے لیے 153 اراکین کی حمایت کے ساتھ نمبر گیم اکیلے ہی پورا کرلیا، جبکہ قومی اسمبلی میں منتخب ہونے والے ایک اور آزاد امیدوار بھی ن لیگ میں شامل ہوگئے۔
مسلم لیگ ( ن ) پنجاب میں سادہ اکثریت حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی، آزاد ارکان کی شمولیت سے پنجاب میں مسلم لیگ ن کے اراکین کی تعداد 153 تک جا پہنچی
مسلم لیگ ن میں پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 205 سے اکبر حیات ہراج ، پی پی 212 سے منتخب ہونے والے آزاد امیدوار اصغر حیات، پی پی 132 ننکانہ سے سلطان باجوہ، پی پی 225 لودھراں سے شازیہ ترین، نے پی ٹی آئی سے مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کیا۔

فوٹو: فائل