خان گڑھ ( نامہ نگار) بلاول بھٹو کا حکومتی عہدے نہ لینے کا فیصلہ دور اندیشی اور دانشمندانہ ھے۔

ایم کیوایم اور مسلم لیگ کو جعلی مینڈیٹ کے ذریعے قوم پر مسلط کیا جارہا ہے۔ مقتدر قوتوں کو حالات کو بھانپنا چاہئے قوم باشعور ھوچکی ھے۔ پاکستان کو معاشی مسائل سے نکالنا ھے تو پیپلز پارٹی کو اقتدار حوالے کریں۔ ملک جن اندرونی اور بیرونی مسائل کا شکار ھے انکا حل صرف اور صرف پیپلزپارٹی کے پاس ھے۔ ان خیالات کا اظہار ضلعی صدر پیپلز پارٹی مظفر گڑھ ملک مظہر پہوڑ ایڈووکیٹ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن پارٹی نہیں اس میں صرف ایک خاندان کی بادشاہت ھے۔ پہلے بڑا بھائی وزیر اعظم ھوتا تھا تو دوسرا وزیر اعلیٰ اس مرتبہ چچا وزیر اعظم تو بھتیجی وزیر اعلیٰ پنجاب بن رھی ھے۔ مسلم لیگ ن صرف اور صرف خاندان کے مسائل حل کرنے میں لگی ہے وہ قوم کے مسائل کیا حل کریں گے۔ اس موقع پر ملک رفیق ابڑو۔ ملک بلال کالرو۔ ملک اجمل کالرو۔ رانا مجاھد۔ ممتاز بھٹی۔ ملک کلیم چھجڑہ۔ ملک عمران تھہیم ودیگر بھی موجود تھے

اپنا تبصرہ بھیجیں