اسلام آباد میں لیگی رہنماؤں سے خواتین کی بدتمیزی، ہاتھا پائی


اسلام آباد کے سیکٹر ایف 6 میں لیگی رہنماؤں حنیف عباسی اور خواجہ سعد رفیق سے خواتین نے ہاتھا پائی کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے سیکٹر ایف 6 میں لیگی رہنماؤں خواجہ سعد رفیق اور حنیف عباسی کو دو خواتین نے روکا اور اُن پر جملے کستے ہوئے نازیبا کلمات ادا کیے۔
ذرائع کے مطابق حنیف عباسی نے اس دوران خواتین کی ویڈیو بنانا شروع کی تو خواتین نے ہاتھا پائی شروع کردی اور لیگی رہنماؤں کا گریبان بھی پکڑا۔
لیگی رہنماؤں کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کی پولیس ذرائع نے بھی تصدیق کر دی اور بتایا کہ مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کی جانب سے کارروائی کیلیے کوئی تحریری درخواست موصول نہیں ہوئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں