این اے 148 جب تک کوئی فیصلہ نہیں ہوتا تب تک یوسف رضاگیلانی کو جیت کا نوٹیفیکیشن معطل کیا جائے. بیرسٹر تیمور مہے

ملتان( سٹاف رپورٹر ) پاکستان تحریک انصاف این اے148کے نامزد امیدوار بیرسٹر ملک تیمور الطاف مہے نے الیکشن کمیشن آف پاکستان آفس کے سامنے پریس کانفرس کرتے ہوئے کہا کہ فارم 47کے مطابق سید یوسف رضا گیلانی کی 104ووٹوں کی لیڈ دی گئی ہے جبکہ حلقہ این اے 148سے دو بار فارم 47جاری ہوئے ایک 9فروری کودوسرا12فروری کودونوں فارم میں ٹوٹل حاصل کردہ ووٹ مختلف ہیں اگر دونوں فارم47میں ٹوٹل امیدواروں کے حاصل کردہ ووٹوں کی گنتی کریں تو بھی ٹوٹل حاصل کردہ ووٹوں کی کلکولیشن ٹھیک نہیں ہے۔

میں نے اپنے 19پولنگ اسٹیشن کا فارم 45الیکشن کمیشن کے سامنے رکھیں۔19میں سے ہرپولنگ اسٹیشن میں جو مسترد ووٹ زیادہ دیکھائے گئیں ہیں ان ہر پولنگ اسٹشن سے میں جیتا ہوں۔الیکشن کمیشن نے سید یوسف رضا گیلانے کو نوٹس بھی دیا ہے اور آراو این اے 148سے رپورٹ بھی طلب کی ہے۔مجھے امید ہے کہ جب تک کوئی فیصلہ نہیں ہوتا تب تک سید یوسف رضاگیلانی کو جیت کا جو نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا ہے اس نوٹیفیکیشن کو بھی معطل کردیا جائے گا۔ بیرسٹر ملک تیمور الطاف مہے نے مزید کہا کہ سید یوسف رضا گیلانی کو کیسے جیت کو نوٹیفیکیشن دیا جاسکتا ہے جب تک تمام معاملہ حل نہ ہوجائے۔جبکہ فارم 45کے مطابق میری تمام 19پولنگ اسٹیشن سے جیت ہوچکی ہے اور مسلم لیگ نے کے امیدوار کے فارم 45کے مطابق بھی میری جیت ہوچکی ہے اور آراو این اے148کے جاری کردہ دونوں فارم 47میں جتنے والے کے ٹوٹل حاصل کردہ ووٹوں میں فرق واضح ہے۔فارم 45تمام 19پولنگ اسٹیشن کا اصل رزلٹ ہے اور اس فارم پر بھی لکھا ہے(کاؤنٹ آف دی رزلٹ) فارم 45بیسک بنیاد ہے حاصل کردہ ووٹ کی۔فارم 45پر تو بہت سے افرادجس میں ہمارے ایجنٹس،پرزیڈنگ آفیسراور اسسٹنٹس کے بھی دستخط موجود ہیں اصل رزلٹ فارم45ہے۔الیکشن کمیشن پاکستان سے گزارش ہے کہ یہ فیصلے بہت اہم فیصلے ہیں لیٹ نائٹ تک بیٹھ کر ان کو حل کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں