سپریم کورٹ؛ مبینہ دھاندلی پر انتخابات کالعدم قرار دینے کی درخواست خارج

+
اسلام آباد: سپریم کورٹ نے انتخابات کالعدم قرار دینے کی درخواست خارج کرتے ہوئے درخواست گزار علی خان کو پانچ لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا۔
علی خان نامی شہری کی انتخابات کالعدم قرار دے کر نئے انتخابات کرنے کے لیے دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی، جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس مسرت ہلالی بینچ میں شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں