رحیم یار خان (ڈسٹرکٹ بیوروچیف محمد محسن اقبال رندھاوا رپورٹ) پنجاب رورل سپورٹ پروگرام (پی۔آر۔ایس۔پی) کے سوشل موبلائزر عابد عزیز کا کہنا ہے کہ ضلع میں 3 سے 5 سال کے بچوں کو سکول میں لایا جائے گا، اِس مقصد کیلئے والدین آگاہی مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
پہلے مرحلہ میں سکول سے باہر بچوں کا ڈیٹا جمع کرکے دسمبر تک مکمل کرلیا گیا ھے۔ اب کمیونٹی میں سیشن سٹارٹ کردِیے گئے ہیں۔ نئے سال کے آغاز میں سکولوں کے اساتذہ اور والدین کے ساتھ مل کر بھرپور آگاہی مہم شروع کی جائے گی۔ اِس مہم کیلئے ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ اور علاقہ کے معززین کے ساتھ مل کر مزید مختلف آگاہی سیشن کا اِنعقاد کرکے والدین کو اپنے بچوں کو سکول میں داخل کرانے پر آمادہ کیا جائے گا۔ پنجاب رورل سپورٹ پروگرام (پی۔آر۔ایس۔پی) نے پہلا پراجیکٹ شروع کیا ہے جس سے ضلع میں ہزاروں آؤٹ آف سکولز بچوں کو سکول میں لاکر اُنہیں تعلیم کے زیور سے آراستہ کرکے معاشرے کا مفید شہری بنایا جائے گا۔