تھانہ نیوکراچی صنعتی ایریا کی حدود برساتی نالہ، سروس روڈ اور فٹ پاتھ پر قبضہ مافیا کی تعمیرات جاری
کچی آبادیوں کے نام پر سروس روڈ، برساتی نالے، اور فٹ پاتھ پر بھی مکانات تعمیر ہونے لگے
میئر کراچی ، ڈپٹی میئر کراچی ، کمشنر کراچی، ڈپٹی کمشنر ، اسسٹنٹ کمشنر، ڈی ایم سی کے ایم سی اینٹی انکروچمنٹ محکمہ سندھ کچی آبادی غیر قانونی تعمیرات روکنے میں ناکام
سرکاری اداروں کے ذمہ داران شہر قائد میں غیر قانونی تعمیرات رکوانے میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتے
غیر قانونی تعمیرات کی تیزی اور اداروں کے بہانے کہ یہ ہماری ڈومین نہیں، شہر قائد کے انفرااسٹرکچر کو مکمل طور پر تباہ کر چکے ہیں
اسکی ایک مثال نیوکراچی ٹاؤن کی کچی آبادیاں ہیں، جہاں چھوٹے پلاٹوں پر بڑی عمارتیں تعمیر کردی گئیں جبکہ درمیان سے گزرنے والے برساتی نالے کو بند کرکے اسے بھی قبضے میں شامل کرلیا گیا
تھانہ نیوکراچی صنعتی ایریا کی حدود نزد صبا سنیما چورنگی پی ایس او پیٹرول پمپ کے سامنے تیزی سے غیر قانونی طور پر سروس روڈ، فٹ پاتھ اور برساتی نالے قبضہ کا عمل جاری ہے
جبکہ میئر کراچی، ڈپٹی میئر کراچی، ڈپٹی کمشنر وسطی، اسسٹنٹ کمشنر نیوکراچی، کے ایم سی، ڈی ایم سی اینٹی انکروچمنٹ اور نیوکراچی ٹاؤن چیئرمین کی لاعلمی یا کمال ادا کاری لیکن قبضہ بدستور جاری
زرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق اس جگہ پر قبضہ کرنے میں سیاسی جماعت کے نیوکراچی ٹاؤن کے ذمہ دار کی پشت پناہی حاصل کی گئی ہے
سیاسی بدمست ہاتھی کی پشت پناہی اور اداروں کی چشم پوشی برساتی نالے کو بند کرکے بھی قبضہ کیا جانے لگا
جبکہ دوران بارش یہی نیوکراچی جہاں اتنا پانی سڑکوں سے بہتا ہے کہ عوام سڑک کراس کرنے کو پہاڑ سر کرنے جتنا کارنامہ سمجھنے لگتے ہیں
جبکہ قبضہ کرکے بنائی گئی کچی آبادیاں جہاں بجلی، گیس اور پانی چوری شدہ استعمال کیا جاتا ہے، جبکہ اس کا خمیازہ وہ عوام بھگتتے ہیں جو میٹر کے باوجود بےبس ہیں
غیر قانونی طور پر آباد کی گئی آبادیوں آبادیوں کے اطراف کے رہائشیوں نے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ سے اپیل کی ہے کہ وہ کچی آبادیوں میں جاری غیر قانونی تعمیرات کا از خود نوٹس لیں اور اس میں شامل میئر کراچی، ڈپٹی میئر کراچی، ڈپٹی کمشنر، اسسٹنٹ کمشنر، کے ایم سی، ڈی ایم سی اینٹی انکروچمنٹ ، ٹاؤن چیئرمین اور ڈائریکٹر کچی آبادی سے سندھ سے باز پرس کرکے قانونی کارروائی کی جائے