رجب طیب اردگان ہسپتال امریکی سرجنز کے تعاون سے ریڑھ کی ہڈی اور گھٹنے کی تبدیلی کی 49 مفت سرجریوں کا کامیاب آپریشن

مظفر گڑھ طیب اردگان ہسپتال مظفر گڑھ میں امریکی سرجنز کے تعاون سے ریڑھ کی ہڈی اور گھٹنے کی تبدیلی کی 49 مفت سرجریوں کا کامیابی سے اپریشن رجب طیب اردگان ہسپتال مظفرگڑھ کے آرتھوپیڈک ڈیپارٹمنٹ اور امریکن سرجنز نے مل کر 49 مہنگی ترین سرجریز کیں۔ جن میں گھٹنے کی تبدیلی کی 26، ریڑھ کی ہڈی کی 15اور 8 کھیلوں سے متعلق سرجریز شامل ہیں۔ دور دراز علاقوں کے مریضوں استفادہ حاصل کیا ۔یہ اقدام صحت کی دیکھ بھال تک رسائی میں ایک اہم سنگ میل ہے۔ ایک مریض، بختاور شفیع نے ریڑھ کی ہڈی کے مسائل پر بات کرتے ہوئے بتایا کہ وہ ریڑھ کی ہڈی میں تکلیف کے باعث مختلف سرکاری وپرائیویٹ ہسپتالوں میں علاج کرواتی رہی مگرڈاکٹرز نے اس کا حل سپائن سرجری بتایا تو غربت کے باعث وہ اتنا مہنگا آپریشن نہیں کرواسکتی تھی ۔تاہم رجب طیب اردگان ہسپتال میں ریڑھ کی ہڈی کی مفت سرجری کے بعد اب وہ ایک نارمل زندگی گزارپائے گی۔ایک اور مریض امجد مختار برسوں تک کمر کے شدید درد میں مبتلا تھے لیکن مہنگے علاج کے متحمل نہیں تھے مگر وہ رجب طیب اردگان ہسپتال میں ریڑھ کی ہڈی کی مفت سرجری کروانے کے بعد اب تیزی سے صحت یاب ہو رہے ہیں۔اسی طرح، حلیمہ جو ایک دور دراز علاقے سے تعلق رکھتی ہے گھٹنے کے دردناک درد میں مبتلا تھی وہ گھٹنے کی تبدیلی کی مہنگی سرجری کیلئے مالی طور پر ناامید تھی لیکن رجب طیب اردگان ہسپتال نے اسے گھٹنوں کی تبدیلی کی مفت سہولت فراہم کرکے اس کے خواب کو حقیقت بنادیا ۔دورہ کرنے والے امریکی سرجنوں نے بھی اردگان ہسپتال کے ساتھ اپنے تعاون پر بے حد اطمینان کا اظہار کیا اور انسانی ہمدردی کے کاموں میں حصہ ڈالنے کیلئے مستقبل میں بھی تعاون جاری رکھنے کا عزم کیا۔ آرتھوپیڈک ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ ڈاکٹر گوہر نواز خان نے امریکی سرجنوں کا شکریہ ادا کیا اور مریضوں کے لیے جاری فوائد کو یقینی بناتے ہوئے مسلسل تعاون کی امید ظاہر کی۔ڈاکٹر گوہر خان نے ان سرجریوں کی کامیابی کو یقینی بنانے کے لیے انتظامیہ، فوڈ سروسز، ہاؤس کیپنگ، مینٹیننس، سپلائی چین، بائیو میڈیکل، آئی ٹی، جنرل اسٹور، سیکیورٹی، فنانس، اور سرجری تھیٹر ٹیموں اور سی آر ڈی سمیت مختلف محکموں کی اجتماعی کوششوں کو سراہا۔ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام کی کامیابی صحت کی دیکھ بھال میں باہمی تعاون کی کوششوں کی اہمیت کو واضح کرتی ہے، امید کو فروغ دینا اور ضرورت مند کمیونٹیز کے لیے شفایابی کی کوشش کرنا ہمارے ویژن کا حصہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں