کور کمانڈر ہاؤس حملہ کیس میں گرفتار 21 ملزمان کی ضمانتیں منظور


لاہور: کور کمانڈر ہاؤس حملہ کیس میں گرفتار کیے گئے 21 ملزمان کی ضمانتیں منظور ہوگئیں۔

سلطان نیوز کے مطابق انسدادِ دہشت گردی عدالت لاہور نے جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں گرفتار 21 ملزمان کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔

انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج محمد نوید اقبال نے ضمانتیں منظور کرلیں۔
ملزمان میں محمد اسلم، رضوان اللہ، کامران خان، محمد اویس سمیت 21 ملزمان شامل ہیں۔ ملزمان کے خلاف تھانہ سرور روڈ پولیس نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں