ٹھیکیدار نے ریڈ لائن منصوبہ مکمل کرنے سے انکار کردیا، مرتصیٰ وہاب


میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے انکشاف کیا ہے کہ ریڈ لائن کے ٹھیکیدار نے ڈالر ریٹ بڑھ جانے کے بعد منصوبہ مکمل کرنے سے انکار کردیا ہے۔

کراچی میں جاری ریڈ لائن بس سروس کے ٹریک کی تعمیر سے متعلق ایف پی سی سی آئی میں خطاب کے دوران مرتصی وہاب نے ریڈ لائن منصوبے پر کام رک جانے کا انکشاف کیا۔

علاوہ ازیں مرتضی وہاب نے کہا کہ کراچی میں کتوں کی نس بندی کیلئے چار سینٹرز جلد کام شروع کردیں گے، کتوں کی نس بندی کیلئے بجٹ سندھ حکومت فراہم کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں