اسلام آباد: رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کا اجلاس جاری ہے۔
چیئرمین مولانا عبدالخبیر کی زیر صدارت مرکزی اجلاس پشاور میں ہورہا ہے جبکہ زونل کمیٹیوں کے اجلاس بھی شروع ہوگئے ہیں۔
رمضان المبارک کا چاند نظر آنے یا نہ آنے کا حتمی اعلان چیئرمین رویت ہلال کمیٹی کریں گے۔
رویت ہلال کمیٹی کی معاونت کے لیے محکمہ موسمیات، سپارکو سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے حکام بھی اجلاس میں موجود ہیں۔
موسمیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ پنجاب میں چاند نظر آنے کا آخری مقام خانپور اور وقت 7:39 ہے، غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 28 گھنٹے تک پہنچ گئی، ماہرین لاپور۔مطلع صاف ہونے کی صورت میں چاند کو انسانی آنکھ سے دیکھا جاسکے گا۔
قبل ازیں مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد نے اپنے پیغام میں کہا کہ تمام اہل پاکستان سے اپیل ہے کہ ماہ رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کا اہتمام فرمائیں، اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ ہمارے ملک کو اس دفعہ بھی ایک ہی دن روزہ عطاء فرمائے۔
واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے گیارہ مارچ کو ماہ صیام کا چاند نظر آنے کی پیش گوئی کی ہے۔