فوج نے ناصر اور اہل ہسپتال کا بھی محاصرہ کر لیا، 14 اسرائیلی فوجی مار دئیے : القسام ، اسرائیل کو اسلحہ بیچنے کا جواز نہیں
UN:
دنیا میں اسرائیل مخالف مظاہرے ، مذاکرات میں بڑا خلا موجود : حماس، عراقی تنظیم کا صہیونی وزارت کی بلڈ نگ پر
ڈرون حملہ
غزه، تل ابیب، القدس ، قاهره، دوحہ ، واشنگٹن، لندن ، صنعاء، بیروت، بغداد ( مانیٹرنگ ڈیسک ، ایجنسیاں) اسرائیل نے غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی جاری رکھی ہوئی ہے۔ جنگ کو 170 دن ہو گئے۔ اسرائیلی فوج نے 8 بڑی کارروائیاں کر کے مزید 84 فلسطینیوں کو شہید کر دیا۔ شہدا کی تعداد 32226 ہو گئی ۔ 74518 افراد زخمی کر دیئے گئے ہیں۔ غزہ کی پٹی میں بھوک کا راج ہے۔ خوراک نہ ملنے سے 27 سے زیادہ افراد جاں بحق ہو چکے ہیں ۔ اسرائیل ل نے شفا ہسپتال کا محاصرہ ساتویں روز بھی جاری رکھا۔ ہسپتال کی قریبی ایک عمارت میں پھنسی خاتون جمیلہ ال حسی نے قطری نشریاتی ادارے کو بتایا اسرائیلی فورسز ہسپتال پر چھاپے کے دوران خواتین کو اغوا کر کے ریپ کا نشانہ بنایا اور پھر قتل کر دیا۔ انہوں نے کہا اسرائیلی فورسز نے ریپ کے بعد خواتین کو گولیاں مار کے قتل کیا اور ان کی لاشیں اپنے کتوں کے آگے رکھ دیں۔ فلسطینی ہلال احمر نے بتایا ہے کہ اسرائیلی فورسز نے خان یونس میں ناصر اور اہل ہسپتالوں کا بھی محاصر لسطینیوں کو ہسپتالوں سے نکلنے کا ہدایت کی ہے۔ القسام بریگیڈز نے کہا ہے کہ مغربی کنارے کے شہر ی کار میں سوار ایک افسر سمیت چار اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔ اسرائیلی فوج نے ایک فوجی کی ہلاکت اور 7 کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔ حماس کی قید میں موجود ایک اسرائیلی میر غمالی دوا اور خوراک نہ ملنے کی وجہ سے مر گیا، حماس نے اس کی ویڈیو بھی جاری کر دی۔ آٹے کے تھیلوں کا انتظار کرنے والوں پر اسرائیلی ٹینکوں نے حملہ کر دیا اور 19 افراد کو شہید کر دیا۔ عالمی ادارہ صحت نے کہا کے بھوک اور غذائی قلت سے نو مود کی اموات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتو نیو گوتر لیس نے خبر دار کیا کہ رفع میں زمینی آپریشن انسانی تباہی کا سبب بنے گا۔ اسرائیلی وزیر خارجہ نے کہا اقوام متحد اسرائیل مخالف ادارہ بن چکا جو دہشت گردی کا تحفظ اور پشت پناہی کرتا ہے۔ یمن میں کمرشل جہاز میزائل حملے کے بعد لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا۔ شام نے دمشق کے قریب اسرائیلی میزائل حملے کو ناکام بنادیا۔ ایک حماس عہدیدار نے کہا اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی کے مذاکرات میں بڑا خلا موجود ہے۔ دشمن نے ہماری طرف سے دکھائی گئی پچک کو کمزوری سمجھا۔ اسرائیل غزہ سے افواج کے مکمل انخلا سے بھی انکار کر رہا ہے۔ امداد کے لیے اسرائیل نے امریکا کو غزہ میں عالمی قوانین کی پاسداری کی تحریری یقین دہانیاں کرادیں اور 17 امریکی ڈیموکریٹک ہے سینیٹرز نے صدر بائیڈن پر اسرائیلی یقین دہانیاں مسترد کر نے پر زور دے دیا ۔ عراق کی اسلامی مزاحمت نے اسرائیل کی وزارت جنگ کی عمارت پر ڈرون حملہ کر دیا۔ حزب اللہ نے مقبوضہ فلسطین میں الرادار نامی فوجی اڈے میں اسرائیلی حکومت کے جاسوسی کے آلات کو نشانہ بنانے کی تصاویر جاری کر دیں۔ امریکا سمیت دنیا کے اکثر ممالک کے عوام نے غزہ پر اسرائیلی حملوں کے خلاف ایک بار پھر مظاہرے کئے ہیں۔ امریکہ کی کرنل یونیورسٹی میں مظاہرین نے یونیورسٹی کے ان 24 طلبہ کی رہائی کا مطالبہ کیا جنہیں فلسطین کی حمایت میں دھرنے پر بیٹھنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ یمن کے مختلف علاقوں میں بڑے مظاہرے کئے گئے ۔ سیئول میں بھی اسرائیلی بربریت کیخلاف احتجاج کیا گیا۔ اردن کے دار الحکومت اومان میں ہزاروں افراد نے سڑکوں پر نکل کر غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔ اسرائیل کے مطابق سات اکتوبر سے شروع جنگ میں اس کے 596 فوجی ہلاک ہو چکے ، ان میں سے 252
فوجی غزہ میں زمینی جنگ میں ہلاک ہوئے۔ اقوام متحدہ کی خصوصی نمائندہ میری لالر نے کہا ریاستوں کی طرف
سے اسرائیل کو اسلحہ بیچنے کا کوئی جواز نہیں۔ غزہ جنگ بندی پر نئی قرار داد پر ووٹنگ آج پیر کو ہو گی۔