کراچی میں غیرملکیوں کی وین پرخودکش حملے میں زخمی گارڈ کا ویڈیوبیان سامنے آگیا


کراچی: لانڈھی مانسہرہ کالونی میں غیرملکیوں کی وین پرخودکش حملے میں زخمی ہونے والے سیکیورٹی گارڈ کا ویڈیوبیان سامنے آگیا۔

سیکیورٹی گارڈ نے بتایا کہ ہم صبح گاڑی میں جارہے تھے کہ ایک شخص بھاگتا ہوا آیامجھے شک ہوا کہ یہ حملہ کرے گا میں نے فائرنگ کردی اسی دوران اس شخص نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔

انہوں نے کہا کہ میرےپیچھے نور محمود تھا اس نے فائرنگ کی تو سامنےسےبھی فائرنگ ہوئی دہشتگردوں کی گولیاں مجھے اور نور محمود کو لگیں،پیچھے ڈالے میں موجود ساتھیوں نے بھی فائرنگ کی، 10 سے 12 منٹ بعد پولیس موقعے پر پہنچی۔
زخمی سیکیورٹی گارڈ نے بتایا کہ پولیس نے بھی فائرنگ کی مگر دہشتگرد ہماری فائرنگ سے ہلاک ہو گیا تھا، پہلے مقابلہ ہم نے کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں