صدر مملکت کا کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم


کراچی: صدر مملکت آصف علی زرداری نے کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دے دیا۔

سلطان نیوز کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری کی زیر صدارت آج کراچی میں امن و امان سے متعلق اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، صوبائی وزیر داخلہ اور آئی جی سندھ سمیت انٹیلی جنس حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں کراچی کے حالات بالخصوص سندھ بھر میں کچے کے ڈاکوؤں کا معاملہ زیر بحث لایا گیا، صدر مملکت کا کہنا تھا کہ کچے میں جو بھی اغوا میں ملوث ہیں اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں